یرموک جہاز پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل، ترجمان پاک بحریہ

0
59

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت ہوگئی ہے۔ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے اور نئے جدید جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اوربحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ نیول چیف نے قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پرڈامین شپ یارڈ رومانیہ اورپراجیکٹ ٹیم کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جدید جنگی جہاز اسٹیٹ  آف دی آرٹ ویپن اورڈیفنس سسٹم سے لیس ہے اور پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سلسلےکا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں