کراچی: پاکستان اسٹیل اسپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے جبکہ ایک نوٹس پرسائن ہی غائب۔ پاکستان اسٹیل ملز کے اسپورٹس بورڈ کے ہاکی، فٹبال اور کرکٹ کے تقریبا چالیس کے قریب کھلاڑیوں کو سیکورٹی میں ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر انتظامیہ اسٹیل ملز کی طرف سے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر جواب مانگ لیا۔ انتظامیہ اسٹیل ملز کے آفیسر جلد بازی میں ایک شوکاز نوٹسز پر دستخط کرنا ہی بھول گئے۔