کراچی: شہر کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈرائیونگ لائسنس دفاتر تاحال بند ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام دفاتر بند کیے گئے تھے اور کراچی سمیت سندھ میں 21 ڈرائیونگ لائسنس برانچز ہیں۔
کراچی میں ڈیفنس، کورنگی اور ناظم آباد میں دفاتر قائم ہیں اور کراچی کی سڑکوں پر روزانہ سینکڑوں افراد کا چالان کیا جاتا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ ڈی ایل برانچز کے دھکے کھانے پر مجبور ہے۔
شہریوں کا موقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو کھولا سکتا ہے اور پنجاب کے تمام دفاتر ایس او پی کے تحت کھولے گئے ہیں۔