امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب معاہدوں پہ دستخط

0
12

ریاض (شین نون) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے شاہ خالد ائرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔ دوسری مرتبہ کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ٹرمپ کا پہلا بیرونی دورہ ہے۔ امریکی صدر اس دورے کو “تاریخی” قرار دے چکے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سکیورٹی، توانائی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تزویراتی شراکت داری قائم ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان قصرِ یمامہ میں سعودی- امریکی سربراہی اجلاس منعقد ہوا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یمامہ محل میں منگل کے روز ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کا شہزادہ محمد بن سلمان سے تعارف کرایا۔ سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے ‘اوپن اے آئی ‘کمپنی کے سربراہ سام آلٹمین نے بھی منگل کے روز ہی ملاقات کی۔ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریخی دورہ سعودی عرب کے موقع پر صدر کے ساتھ سعودی عرب آئے ہیں۔

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوئے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شراکت داری معاہدے پر دستخط کیا، اقتصادی اسٹریٹیجک شراکت داری کے تحت دونوں ملکوں کے وزراء نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یاد داشتوں اور تزویراتی معاہدوں کے دستاویزات کا تبادلہ کیا، اقتصادی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مطابق امریکہ سعودی عرب کی مسلح افواج کو بہتر بنانے، تربیت اور فنی مدد فراہم کرے گا، دونوں ملکوں نے سکیورٹی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا، دیگر یادداشتوں کا تعلق ہوابازی، خلائی ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی، صحت اور طبی ریسرچ بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں