خیبر پختونخواہ میں تعینات 4 ڈی آئی جیز’ ایس پیز چار ماہ کے لیے معطل

0
34

کراچی: وفاقی حکومت کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کیبنٹ سیکرٹیریٹ نے خیبر پختونخواہ میں تعینات دو ڈی آئی جیز اور دو ایس پیز کو چار ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری عبدالوحید میمن نے چاند رات کو مختلف نوٹیفکیشن جاری کیے۔ افسران کو سال 2020 کے سول سرونٹ ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز نمبر 5 کے تحت 120 دن کے لیۓ معطل کیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے ڈی آئی جی محمد اعجاز خان، محمد ظفر علی اور گریڈ 18 کے ایس پی جمیل اختر اور محمد سلیمان شامل ہیں۔ مذکورہ فیصلوں پر پی ایس پی افسران میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں