کراچی: بانی ایم کیو ایم پارٹی پراپرٹی کا کیس برطانوی عدالت میں ہار گئے اور بانی ایم کیوایم پارٹی قیادت کے بعد لندن میں موجود جائیداد سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بانی ایم کیوایم تقریباً ایک کروڑ پاؤنڈ کی پراپرٹیز کا کیس لندن ہائی کورٹ میں ہارے۔ ایم کیوایم سیکریٹریٹ سمیت 6 پراپرٹیز کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔ بانی ایم کیوایم کیخلاف مقدمہ وفاقی وزیر امین الحق نے دائر کیا تھا۔