تحریک انصاف حکومت کی نواز شریف تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ بار کی پٹیشن کی مخالفت

0
156

اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ بار کی پٹیشن کی مخالفت کردی۔

وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسے کیس میں نظرثانی کے لیے جا رہی ہے اور جس کا فائدہ دو چار لوگوں کو ہی ہوگا۔ 22 کروڑ لوگوں کا اس سے تعلق نہیں ہے۔

عثمان مرزا کیس میں شواہد اتنے مضبوط ہیں کہ مدعی یا گواہ کے مُکر جانے سے بھی مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور حکومت آخری دم تک اس کیس کی پیروی کرے گی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحیات نااہلی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے پٹیشن بھی تیار کرلی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں