کراچی: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سویڈن کی عدالت نے اسے آزادی اظہار کا معاملہ قرار نہیں دیا۔
جج نے فیصلہ میں لکھا کہ مجرم نے اسلام کو ہی نہیں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا یہ جرم ہے اور عدالت اب سزا کا تعین کرے گی۔ اس سے پہلے یہ معاملات اظہار رائے کے قانون کے مطابق دیکھے جاتے تھے اس بار ایک طبقے کو نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہوا ہے۔