کراچی: ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے عوام سے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے باعث انتخابی فہرستوں میں اندراج، اخراج و درستگی کیلئے7 نومبر بروز اتوار سے 6 دسمبر بروز پیر تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کی جائیگی۔
سات دسمبر سے 5 جنوری 2022 تک موجودہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے بعد ڈیٹا انٹری اور غیر تصدیق شدہ رائے دہندگان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے (اگر کوئی ہے) بذریعہ ضلعی الیکشن کمشنر تصدیق کی جائے گی۔ 6 جنوری 2022 سے 25جنوری 2022 تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی بذریعہ نادرا اور پھر ضلعی الیکشن کمشنر کولسٹوں کی فراہی کی جائے گی۔ 26 جنوری 2022 سے 24 فروری 2022 تک الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 28 کے تحت انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت اور دعوے، اعتراضات اور اصلاحات کیلئے درخواستیں طلب کی جائیگی۔ 26 جنوری 2022 سے 11مارچ 2022 تک نظرثانی اتھارٹیز کی طرف سے اصلاح کیلئے دعووں، اعتراضات اور درخواستوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔ (ب) میڈیا مہم صوبائی الیکشن کمشنر/ریجنل الیکشن کمشنر/ ضلعی الیکشن کمشنرز (مقامی سطح پر) کریں گے۔ (ج) ڈسپلے پیریڈ کی مانیٹرنگ صوبائی الیکشن کمشنر/ریجنل الیکشن کمشنر/ ضلعی الیکشن کمشنرز (مقامی سطح پر) کریں گے۔
بارہ مارچ 2022 سے 23 مارچ 2022 تک نظر ثانی اتھاریٹز کی طر ف سے اصلاح کیلئے دعوے، اعتراضات اور درخواستوں کے فیصلے کے بعد فارم 15، 16 اور 17 کا اندراج کیا جائے گا۔ 24 مارچ 2022 سے 12 اپریل 2022 تک حتمی انتخابی فہرست کی چھپائی بذریعہ نادرا ہوگی۔
8۔ 13اپریل 2022 حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنرزمیں آویزاں ہونگی۔
لہٰذا ووٹ کے اندراج کیلئے قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رجوع کرکے ووٹ کا اندراج کرواکر ایک ذمے دار پاکستانی ہونے کا حق ادا کریں۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کی معلومات حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ اندراج کے فارم اور قائم ڈسپلے سینٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ (www.ecp.gov.pk) پر بھی دستیاب ہیں۔ فارم جمع کراتے وقت شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ عوام ووٹر لسٹوں میں ووٹ اندراج ضرور کروائیں تاکہ آپ آئندہ انتخابات میں اپنا جمہوری حق ادا کرسکیں۔