کراچی: بلدیاتی نظام میں کرپشن کے الزامات پر رہنما تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے رہنما رضوان خانزادہ کا کراچی میں بلدیاتی نظام میں ہونے والی کرپشن پر مئیر کراچی، 25 ٹاؤن چیئرمینز، 246 یو سی چیئرمینز اور بلدیاتی سرکاری افسران کے خلاف چیئرمین نیب پاکستان کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن کہا گیا ہے کہ مئیر کراچی، 25 ٹاؤن چیئرمینز کے خلاف تحقیقات کی جائے اور 246 یو سی چیئرمینز اور بلدیاتی سرکاری افسران کے خلاف بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے خط میں تمام سیاسی اور سرکاری اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور عوام کے پیسے کہاں خرچ ہوئے نیب حساب کتاب لے۔ جن لوگوں نے کرپشن کی ان کو قانون کے تحت سزا دی جائے۔