ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں سب انسپیکٹر سے انسپیکٹر کے عہدے پر افسران کو رینک لگادیے گئے

0
4

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں سب انسپیکٹر سے انسپیکٹر کے عہدے پر 42 افسران کو رینک لگائے گئے پر وقار تقریب میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بھی شرکت کی، ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے 42 سب انسپیکٹر کو انسپیکٹر کے رینک لگاۓ اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں سب انسپیکٹر سے انسپیکٹر کے عہدے پر زون ویسٹ کے 42 افسران کو رینک لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، وقار تقریب میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی اور ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بھی شرکت کی، ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے 42 سب انسپیکٹر کو انسپیکٹر کے رینک لگاۓ، ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اپنے مختصر کلمات میں افسران سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ آپ تمام افسران جہاں کہیں بھی پوسٹ ہوں پوری ایمانداری، فرض شناسی، اپنی قابلیت اور اپنے پیشے کو مقدس رکھتے ہوۓ عوام کی ہر جائز پریشانی کو بروۓ کار لاتے ہوۓ اپنی خدمت سے تدارک کریں گے اور اپنی محنت و لگن سے پولیس کے محکمہ کو عزت دیں گے، تمام پروموشن پانے والے افسران نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کا شکریہ ادا کیا، آخر میں ڈی آئی جی ویسٹ زون نے نیک تمناؤں کیساتھ تمام افسران کو رخصت کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں