او آئی سی کی صحافی انس الشریف سمیت کئی دیگر میڈیا پروفیشنلز کے قتل کی مذمت

0
12

جدہ (ش ن) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ شہر میں اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنائے جانے سے صحافی انس الشریف سمیت کئی دیگر میڈیا پروفیشلنلز کے قتل کی مذمت کی ہے۔

انس الشریف الجزیرہ کی عربی سروس وابستہ تھے اور ان کا تعلق شمالی غزہ کے علاقے سے تھا۔ او آئی سی نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون اور آزادی صحافت کی خلاف ورزی قرار دیا اور بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ فلسطین میں 242 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

یہ کارروائیاں میڈیا کے خلاف منظم خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد بین الاقوامی برادری کو معلومات کے بہاو میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ او آئی سی نے اس واقعہ کا ذمہ دار قابض طاقت کے طور پر اسرائیل کو قرار دیا اور اس کے ذمہ داروں کے احتساب کے لیے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں