کراچی: امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی سابق پاکستانی نژاد رپورٹر صائمہ محسن نے ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں فلسطین میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شدید زخمی ہو جانے کے بعد ملازمت سے غیر منصفانہ طریقے سے برطرف کیا گیا اور اسے نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا ہے۔
برطانوی اخبار دا گارڈین کے مطابق صائمہ محسن اسرائیل فلسطین تنازعے پر مقبوضہ بیت المقدس میں رپورٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد معذور ہو گئی تھیں۔ ان کے کیمرہ مین نے گاڑی ان کے پاؤں پر چڑھا دی تھی، جس سے ان کا پاؤں بری طرح زخمی ہو گیا۔
بعد ازاں پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کو بیٹھنے، کھڑے ہونے اور چلنے یا کل وقتی کام پر واپس آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔