اشرف غنی کا طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان

0
36

کراچی: افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، اصدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔

اشر ف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرنے ہیں۔ افغان حکومت اب تک 3 ہزار قیدی رہا کر چکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں