بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے لیے اہم خبر’ دنیا کا سب سے بڑا بحالی صحت پروگرام پاکستان میں شروع

0
18

لاہور: پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر محمد الیاس گونڈل، مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر نصرت حسین، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ سے عظمی عمر اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمر اعوان کے مابین ذہنی صحت اور علاج کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔

پروفیسر نصرت حسین نے کہا کہ پاکستاں میں خواتین میں بریسٹ کینسر اہم مسئلہ ہے اور اس کے علاج کیلئے جدید طریقے ڈھونڈنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔اسی سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے، پاکستان میں بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے لیے دنیا کا سب سے بڑا بحالی صحت کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی منصوبے کا مقصد خواتین کو بیماری کے بعد زندگی کی طرف واپس لانا اور انہیں نئے حوصلے اور امید کے ساتھ جینے کا راستہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر صرف جسمانی بیماری نہیں، یہ ایک ایسا زخم ہے جو دل اور ذہن دونوں کو متاثر کرتا ہے۔ لیکن اب ہم اس اندھیرے میں ایک نئی روشنی لے کر آنا چاہتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت ملک بھر سے ایک لاکھ سے زیادہ خواتین کو شامل کیا جائے گا، جن میں سے 26 ہزار خواتین کو بحالی صحت کیلئے خصوصی تربیت دی جائے گی۔ یہ تربیت انہیں نہ صرف بیماری کے صدمے سے نکلنے میں مدد دے گی، بلکہ اپنی روزمرہ زندگی، خاندان اور خوابوں کی طرف لوٹنے کا حوصلہ دے سکے گی۔

چونکہ ملک میں سائیکاٹرسٹ و سائیکالوجسٹ کی کمی ہے۔ہمارے ملک میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص دیر سے ہوتی ہے۔ اس لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مل کر بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلائی جائے گی۔

پروفیسر نصرت حسین نے دنیا کے دو بڑے پراجیکٹس کا ذکر کیا ۔جس میں ایک برنز جلنے سے متاثرہ افراد کی ری ہیبلیٹیشن ہے جس کو پروفیسر نسیم چوہدری، پِل سے لیڈ کررہی ہیں۔ جلنے سے متاثرہ افراد کیلئے ہسپتال سے کے کر گھر تک بہترین سہولیات دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہمارے ملک میں دل کی بیماریاں باقی دنیا کے مقابلے میں بیت زیادہ ہیں۔اس کیلئے ایک اور پراجیکٹ ہے جس کو پِل کی طرف سے پروفیسر عمران بشیر چوہدری لیڈ کررہے ہیں جس میں لوگوں کو گھر کے قریب کارڈیک ری ہیبلیٹیشن فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر محمد الیاس گونڈل نے محکمہ صحت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ یہ پروگرام ملک میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا جس کیلئے محترمہ مریم نواز،وزیر اعلی پنجاب نے بھی اپنی ذاتی توجہ دی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمر اعوان نے اس موقع پر ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور انفیکشنز کے بڑھتے ہوئے امراض پر بھی روشنی ڈالی۔

پروفیسر نصرت حسین نے مانچسٹر یونیورسٹی کے ماہرین صحت کے ساتھ مل کر ان امراض کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پروفیسر نصرت حسین نے آخر میں کہا کہ ہم صرف بیماریوں کا علاج نہیں کر رہے، ہم زندگیوں کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں