کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن صوبائی وزیر سعید غنی وزیراعلی سندھ کے معاون خاص محمد آصف خان نے کراچی پورٹ پر لنگر انداز بحری جہاز میں لائی گئی اورنج لائن بسوں کا دورہ کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 49 بسیں پیپلز انٹرا سٹی بس پروجیکٹ اور بیس 20 ایدھی اورنج لائن منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی۔ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران پہنچ جائیں گی اور سندھ حکومت کراچی اور لاڑکانہ کے لیے دوسو پچاس بسیں لارہی ہے۔ منصوبے کے تحت کراچی کے چھ مختلف روٹس پر دوسو سے زائد بسیں چلائی جائیں گی۔ بس منصوبے کے لیےکراچی میں پانچ ٹرمینل قائم کیے جا رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے مرحلے میں بس روٹ ون میں ماڈل کالونی سے آرام باغ تک چلائی جائےگی اور 35 کلو میٹرطویل روٹ تھری پر بسیں ناگن چورنگی سے کورنگی صنعتی ایریا تک جائیں گی۔ منصوبے کو سندھ انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کا نام دیا گیا ہے۔