حماس کی جوابی کارروائی میں تل ابیب کی طرف 130 راکٹ فائر

0
203

کراچی: حماس کے مطابق غزہ میں ایک 12 منزلہ عمارت کو تباہ کرنے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے آج شب  روز اسرائیلی شہر تل ابیب کی طرف انہوں نے 130 راکٹ فائر کیے ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ، قاسم بریگیڈ نے خبردار کیا تھا کہ وہ غزہ کے ساحل کے قریب ٹاور پر حملے کی جوابی کارروائی کرے گا۔

تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ’تل ابیب اور اس کے مضافاتی علاقوں پر 130 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔‘
مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کے بعد سے کئی دنوں سے بیت المقدس میں کشیدگی جاری ہے اور اسرائیل نے غزہ میں حماس کے اہداف پر فضائی حملے بھی کیے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق اسرائیل نے اپنے فوجیوں کے رویے کا دفاع کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ انہوں نے پر تشدد مظاہرین کے ساتھ مناسب اقدامات سے نمٹا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں