عوام عیدالفطر کے موقع پر گھروں میں رہیں اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

0
58

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سول سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ، فاطمہ جناح ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز، کورونا وارڈز اور امراض قلب وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے والوں نے حکومتی اقدامات اور کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں دشمن ملک ہندوستان ملوث ہے اور وہ صوبہ میں اس طرح دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے عوام اور سیکورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کے حوصلے پست کرنا چاہتا تھا لیکن دھشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عوام سے عیدالفطر کے موقع پر گھروں میں رہنے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی بھی اپیل کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں