سندھ میں پہلی خاتون مسیحی ڈپٹی کمشنر کا تقرر

0
34

کراچی: حکومت سندھ نے پہلی مرتبہ صوبے میں ایک مسیحی خاتون سارہ جاوید کو ڈپٹی کمشنر مقرر کیا ہے، ان کی تقرری ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی حیثیت سے عمل میں آئی ہے۔

وہ اس قبل چیف منسٹر سکریٹریٹ میں ڈپٹی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں، ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد شہریار گل کے  پاس ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا اضافی چارج بھی تھا جو اب ان سے واپس لے لیا گیا ہے۔

سندھ میں اس قبل کئی مسیحی مرد ڈپٹی کمشنر ضرور رہے ہیں جن میں ایک مشہور نام شاہ زر شمعون کا بھی ہے۔

سینئر بیوروکریٹ محمد راشد کے مطابق آزادی کے بعد برصغیر سے انگریز تو چلا گیا تھا لیکن پھر بھی کئی اضلاع میں 1954,1955 تک ڈپٹی کمشنر انگریز ہی لگتے تھے جو زیادہ تر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں