ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کی حالیہ تحقیقات پر شدید تشویش کا اظہار

0
8

اسلام آباد: فرحت اللہ بابر ایک معروف انسانی حقوق کے کارکن ہیں، جن کے خلاف ایک نامعلوم شکایت کنندہ کی مبینہ درخواست پر مبہم الزامات لگائے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی بانی فوزیہ کلثوم رانا نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک واضح کوشش ہے کہ فرحت اللہ بابر کو ہراساں اور دباؤ کا نشانہ بنایا جائے۔ وہ انسانی حقوق، آزادی صحافت اور اظہار رائے کے لیے آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، انہیں ابھی  تک ان کے خلاف دائر کردہ شکایت کی نقل فراہم نہیں کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں خوفزدہ کرنا مقصد ہے۔ ایسوسی ایشن نے شکایت کی اور ایف آئی اے کی  ساکھ اور  انکوائری  کی  نیت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مطالبہ ہے کہ حکام فوری طور پر اس تحقیقات کو ختم کریں اور فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کریں۔ ریاست کو ان کی کردار کشی کی کوشش پر عوامی سطح پر معافی مانگنی چاہیے۔ ہم ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پاکستان میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے تحفظ کے اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں