کراچی: ترجمان ایئر پورٹ سیکورٹی فورس آصف ارشد نے کراچی ایئرپورٹ پر معصوم بچی کو بالوں سے پکڑ کر دور پھینکنے کے واقعہ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو دو سال پرانی ہے اور اے ایس ایف آفیسر کو نوکری سے برطرف کرکے کریر ختم کردیا گیا ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا واقعہ ہے اور اس اہلکار کا انفرادی فعل ہے۔ اس طرح کے نامناسب اقدام پر اہلکار کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے۔ اے ایس ایف کسی بھی قیمت پر ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دیتی۔