کوئی میڈیا چینل معافی مانگے گا؟

0
63

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کی رپورٹنگ میں اے آر وائی، سماء، دنیا نیوز، ہم نیوز اور ایکسپریس چینل نے بدترین بدیانتی کا مظاہرہ کیا۔

 آپ کسی تجزیاتی رپورٹ میں تو ڈنڈی مار سکتے ہیں، اینگلنگ کر سکتے ہیں لیکن اعداد و شمار کو غلط پیش کرنا صحافت ہرگز نہیں ہے اور اپنے ناظرین کو اس دھوکے میں رکھنا جس کی حقیقت چند منٹوں میں سامنے آ جائے گی بڑے ہی دل گردے کا کام ہے،خ۔ یہ کیسے کیا گیا، کسی ایک ذمہ دار شخص نے بھی نوٹس نہیں لیا؟۔

 اس کا صریحاً مطلب یہ ہے کہ یہ سب “ڈیوٹی” پر تھے، الیکشن کمیشن کے فارم پینتالیس سے متعلق قوانین پر عمل نے تو گنتی ختم ہوتے ہی ایک یا دو گھنٹے میں نتائج پارٹیوں تک پہنچا دئیے تھے۔ لازمی طور پر چینلز کو نتیجے کا علم بھی ہوگیا تھا، پھر بھی یہ اپنے ناظرین سے کھیلتے رہے، کوئی میڈیا چینل معافی مانگے گا؟

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں