برطانیہ نے پاکستان ہائی رسک ممالک میں شامل کردیا

0
31

کراچی: ایف اے ٹی ایف کی طرف سے بلیک لسٹ کے خطرات میں گھرے پاکستان کے لئے برطانیہ سے تازہ خبر کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو اکیس ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

اس فہرست میں منی لانڈرنگ، ٹیکس کنٹرول کا ہونا اور دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو شامل کیا جاتا ہے۔ فہرست میں پاکستان کا 15 واں نمبر ہے، فہرست میں ایران، شام، یوگنڈا، یمن، پاناما اور زمبابوے بھی ‏شامل ہیں۔

 برطانوی حکومت کی دسمبر 2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ ہائی رسک ممالک ‘منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن’ مارچ 2021 میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں