کراچی: بھارت دنیا بھر میں تیز ترین ویکسینیشن کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ بھارت میں 85 دنوں میں 10کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، امریکا نے اس تعداد کے لئے 89 دن لئے تھے، جب کہ چین نے 102دنوں میں یہ ہدف حاصل کیا تھا۔ صرف دہلی میں روزانہ ایک لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے، تاہم بھارت ان دنوں کورونا کی دوسری شدید لہر کا شکار ہے۔
بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ اور اموات ایک لاکھ 70 ہزار ہو گئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 لاکھ 68 ہزار نئے کیسز اور 904 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔