کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) بہاولپور کا 25 مقدموں میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ملزم کراچی شہر سے کاریں چھیننے اور چوری کر نے کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث تھا۔ قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا تھا۔ مقابلے میں ہلاک ڈکیت کی شناخت عبدالواحد ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزم بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم کارندہ ہے اور کراچی شہر سے کاریں چھیننے اور چوری کرنے کی کئی تعداد دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔
اس سے قبل بھی قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا تھا۔ ایک ہفتہ شب قبر والی گلی نزد حبیب چورنگی علاقہ تھانہ سائٹ اے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزم عبدالواحد ڈکیتی کے بعد ہائی روف میں فرار ہو رہا تھا جس کا اے وی ایل سی اے پولیس نے پیچھا کیا جس کے بعد پولیس اور ملزم عبدالواحد کے درمیان مقابلہ ہوا مقابلے میں ملزم عبدالواحد مارا گیا۔ ملزم سے تھانہ شارع نور جہاں کی حدود سے سرقہ شدہ سوزوکی ہائی روف اور ایک 30 بور پستول برآمد ہوئی۔