اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کرلی گئی اور سو زائد ارکان قومی اسمبلی نے دستخط کردیئے۔
متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے ریکوزیشن پر سو سے زائد ارکان کے دستخط کرالیے ہیں اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کرائی جاسکتی ہے۔ قرار داد جمع ہونے کے بعد اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔