احمد رضا خان نے نعتیہ اشعار سے عشق رسول اُجاگر کیا، شاداب احسانی

0
30

کراچی (رپورٹ مقبول خان) معروف شاعر و نقاد ڈاکٹر شاداب احسانی نے کہا ہے کہ حضرت احمد رضا خان بریلوی غیر معمولی شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے اپنے نعتیہ اشعار سے مسلمانوں کے قلوب میں عشق رسول اجاگر کیا، لیکن بعض حلقوں میں اس عشق کو بدعت میں تبدیل کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عشق رسول کے بعض وجوہات کی بناء پر وہ نتائج نہیں آرہے ہیں، جس کی توقع کی جاسکتی ہے۔ وہ گذشتہ دنوں شکاگو امریکا میں مقیم پاکستانی شاعرعابد رشید کے نعتیہ مجموعے خیرالانام کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ تقریب کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔ حافظ طاہر سلطانی کی تلاوت کلام پاک اور نعت رسولﷺ سے تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب کی مجلس صدارت میں ڈاکٹر شاداب احسانی، رضوان صدیقی، جبکہ مہمان اعزازی محبوب ظفر تھے۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹرسہیل شفیق، ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر، طاہر سلطانی، اختر سعیدی شامل تھے۔ نظامت کے فرائض خالد معین نے انجام دیئے۔ رضوان صدیقی نے کہا کہ عابد رشید کے نعتیہ مجموعے کو پڑھ کر تاریخ کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ عابد رشید نے اپنے نعتیہ اشعار میں جدید اور مختلف لہجہ اختیار کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عابد رشید کے نعتیہ کلام میں سرشاری اور بے خودی کی کیفیت نمایاں ہے، ان کی عقیدتوں کا سفر شکاگو امریکا میں رہتے ہوئے بھی جاری و ساری ہے۔ معروف شاعر نسیم شیخ نے عابد رشید کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ عابد رشید کے انداز سخن نے عشق رسول سے بےخودی اور بے اختیاری جیسے جذبات کو اجاگر کیا ہے۔ صاحب کتاب عابد رشید نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر امریکا میں نعت رسول کے فروغ کے لئے کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تقریب میں دو نعتیں اور منتخب اشعار بھی پیش کئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں