کراچی: شہر کراچی کی مشہور ریپر ایوابی کی مدثر قریشی نامی نوجوان کے ساتھ نسبت طے پا گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایوابی نے نسبت طے پانے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ ہاتھوں پر مہندی اور بلوچی عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ایوابی نے لکھا کہ میرا انتخاب کرنے پر مدثر قریشی آپ کا شکریہ۔
رواں سال لیاری سے تعلق رکھنے والی خاتون ریپر ایوابی اپنی مداحوں کو ‘ڈزنی پلس’ کے نئے ڈرامہ سیرل میں گاتی نظر آئیں جبکہ ان کی کوک اسٹوڈیو کے ساتھ گایا گیت ‘کناء یاری’ کو یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ سے زائد بار اسٹریم کیا جاچکا ہے۔
ایوا بی کا اصل نام ثانیہ سعید اور ان کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری کے بلوچ گھرانے سے ہے۔ ایوابی پاکستان کے دیگر بڑی فرنچائزز، پٹاری اور کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں نمودار ہوئی ہے۔ 2019 میں ایوابی نے بھارتی فلم گلی بوائے گانے کا ریمیک گاتے ہوئے گلی گرل گانے سے سوشل میڈیا دھوم مچادی تھی۔
ایوا بی نے کوک اسٹوڈیو میں دیگر دو بلوچ گلوکار کیفی خلیل ستار بگٹی کے ہمراہ ‘کنا یاری’ گانے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایوابی بلوچی، اردو اور انگلش زبانوں میں بھی اپنی فن کا مظاہرہ کر چکی ہیے اور وہ گانے بھی لکھتی ہے۔