کراچی: ایشیاء فاؤنڈیشن اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے اشتراک سے بلٹ بائے ہر – Built by Her عنوان کے تحت تیسری سہ روزہ ہیکاتھون کا انعقاد کیا گیا۔ اس ہیکاتھون کا مقصد ایسی خواتین کی تعمیر و تدریس پر کام کرنا تھا جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کو روکنے کے لیئے موزوں، موئثر اور پائیدار حل تشکیل دے رہی ہیں۔
گرینڈ فائنل میں پہنچنے والی گیارہ ٹیمز نے اپنے تیار شدہ 4 منصفین کے سامنے پیش کیئے جن میں سے دو ٹیمز کے حل بہترین قرار پائے۔ اس سال Built By Her Hackathon جیتنے والی ٹیمز کے نام بھان، اور شی گارڈ ہیں۔ دونوں جیتنے والی ٹیمز کو اپنے آئیڈیاز پر کام کرنے کے لیئے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بطور سیڈ گرانٹ دیئے جائیں گے۔
شی گارڈ ٹیم نے ایک بائیو ڈیگریڈ ایبل اور ماحول دوست سینٹری نیپکن تیار کیا ہے، جو کہ سالڈ ویسٹ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ٹیم بھان میٹھے پانی میں پائی جانے والی کائی microalgae سے ایک پائیدار، ماحول دوست اور مہلک کیمیکلز سے پاک کھاد تیار کر رہی۔ اس کھاد کا استعمال انرجی کرائسس اور کلائیمیٹ چینج کو روکنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
بلٹ بائے ہر کے نام سے پہلی ہیکاتھون 2020 میں اور دوسری ہیکاتھون 2021 میں منعقد کی گئی تھی، ان ہیکاتھونز کا مقصد ان خواتین کے ساتھ مل کر کام کرنا تھا جو خواتین میں STEM یعنی کہ سائینس و ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کرنا چاہتی تھیں یا جدید خطوط پر استوار کاروبار شروع کرنا چاہتی تھیں۔ پچھلے تین سالوں میں اس ہیکاتھون نے ایسی خواتین کا ایک مضبوط نیٹورک قائم کردیا ہے جو ملک میں صنفی مساوات پر کام کر رہی ہیں، اور نئی آنے والی خواتین کار آموز کو راہنمائی بھی فراہم کر رہی ہیں۔
فروہ منہاس، پروگرام کوآرڈینیٹر، ایشاء فائونڈیشن نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ، “بلٹ بائے ہر، این آئی سی کراچی اور ٹی اے ایف کے تعاون سے تکمیل کو پہنچنے والا ایک اور کامیاب پراجیکٹ ہے۔ دونوں اداروں نے ساتھ کام کرکے ملک بھر سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین کی پیشبندی کی ہے اور ان عزائم کو تقویت بخشی ہے۔ Built By Her کے علاوہ ایشاء فائونڈیشن، این آئی سی کراچی کے ساتھ ایک اور منصوبے امپیکٹ کلیکٹو – Impact Collective، پر بھی کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی، معاشرتی و انسانی بقاء کو عوامی و نجی داروں کے انتظامی امور کا محور بنانا، نیز عوامی بیانیے میں موسمیاتی تبدیلی پر مکالمے کو عام کرنا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایشاء فائونڈیشن امپیکٹ کلیکٹو کے تین رُکن اداروں کو پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی پر تحقیق کرنے کے لیئے گرانٹس فراہم کرے گی۔ امپیکٹ کلیکٹو کے تحت ہونے والی تحقیق پالیسی ساز اداروں، نجی اداروں، صحافیوں، سِوِل سوسائیٹی اور جامعات کو موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے میں راہنمائی فراہم کرے گی۔
اس موقع پر ثناء شاہ، پروگرام مینیجر نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی نے کہا کہ “پاکستان اس وقت ایک انتہائی نازک داور سے گذر رہا ہے، ملک میں اس وقت طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلابوں کے باعث شدید بحران کا شکار ہے۔ اور اس بحران سے نبرد آزما ہونے کے لیئے روایتی طریقوں پر انحصار کافی نہیں ہے۔ ہم پُر امید ہیں کہ Built By Her سے ایسی سینکڑوں خواتین سامنے آئیں گی جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے حل تلاش کریں گی اور ان کو عملی جامل بھی پہنائیں گی۔