کوئٹہ: باپ کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست جمع کرا دی۔ تحریک عدم اعتماد پر ظہور بلیدی اور اسد بلوچ سمیت دیگر اراکین کے دستخط موجود ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین کی دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سعید ہاشمی ‘ جان جمالی ‘ ظہور بلیدی ‘ اسد بلوچ ‘ نصیب اللہ مری ‘ سردار کھیتران سمیت دیگر رہنما اسمبلی میں موجود تھے۔
جام کمال کی حکمرانی کا کائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے۔ تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔ اب کے بار تحریک عدم اعتماد جمع کرنے والوں کی اکثریت ان کی اپنی “باپ” سے ہے۔