ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا

0
113

اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا اور پولیس نے پہلا چالان عدالت میں پیش کردیا۔

چلان میں ڈی این اے رپورٹ سے نور مقدم کا ریپ بھی ثابت ہوا۔ ملزم ظاہر جعفر کا پولیس کو ریکارڈ کرایا گیا اعترافی بیان بھی چالان کا حصہ ہے۔

ظاہر جعفر نے انکشاف کیا کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو اُسے قید کرلیا۔ ملزم نے چوکیدار کو کہا کہ گھر کے اندر کسی کو آنے دے نا نور کو جانے دے۔ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرکے اُس کا سر دھڑ سے الگ کیا۔ ملزم نے نور مقدم کا موبائل دوسرے کمرے میں چُھپادیا اور نور کا موبائل ملزم کی نشاندہی پر اُسی کے گھر کی الماری سے برآمد کیا گیا۔

ملزم کے مطابق والد کو اطلاع دی تو انہوں نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں اور والد نے کہا کہ بندے آرہے ہیں جو لاش نکال کر اُسے ٹھکانے لگادیں گے۔ ملزم کا والد ذاکر جعفر پولیس کو بروقت اطلاع دیتا تو نور مقدم کا قتل بچ سکتا تھا۔ والد نے اس وقوعہ میں بیٹے کی مدد کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں