اسلام آباد: گاہکوں کو جعلی بل دینے، سیلز ٹیکس ہڑپ کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں پر اسلام آباد میں قانون کا گھیرا تنگ ہوگیا۔ ایف بی آر نے اسلام آباد میں ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین بڑے ریسٹورنٹس سیل اور 20 لاکھ جرمانہ کردیا۔
سیل ہونے والے ریسٹورنٹس میں نیو کابل ریسٹورنٹ (ایف-7 مرکز)، کیفے ریسٹک اور واٹ اے پراٹھا شامل ہیں۔
گاہکوں کو جعلی بل، سیلز ٹیکس ایف بی آر میں جمع نہ کرانا، اور ریٹ لسٹ غائب کرنا تینوں جرائم پکڑے گئے۔ نتیجہ تالا بندی، سیل شدہ دروازے، اور 20 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سلمیٰ شریف کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے جب کارروائی کی تو شکایات حرف بہ حرف درست نکلیں۔