وانا: جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف شکئی برگیڈ کے سامنے احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پورا مہینے سے تحصیل شکئی میں انٹرنیٹ سروس تھری جی فور جی معطل ہے، جس سے علاقے کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کاروباری سرگرمیاں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، اس کے ساتھ یہاں کے لوگ زیادہ تر پردیس میں رہتے ہیں پردیس میں رہنے والوں کی اپنے پیاروں سے پچھلے ڈھائی ماہ سے رابطے منقطع ہیں۔ اس جدید دور میں جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی کے ہزاروں لوگ انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔
دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت ہم سے سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے، ہم بھی پاکستانی شہری ہے اور ہمیں پاکستان کے باقی شہریوں کی طرح حق رکھتے ہیں، ہمیں اپنے قانونی اور آئینی حق دی جائیں اور انٹرنیٹ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں شکئی سمیت علاقہ میں انٹرنیٹ معطل ہیں۔ جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود کچھ نہ ہو سکا۔