ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں وہاں کےعوام امن چاہتےہیں، وزیرخارجہ

0
70

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان میں کہنا ہے کہ اشرف غنی کےالزامات بھی جاری ہیں پھربھی ہمارارویہ مثبت ہے اور ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں وہاں کےعوام امن چاہتے ہیں۔ افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے اور آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے۔ پاکستان کا مثبت کردار اور قیام امن کیلئے کوششیں، کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے۔ افغانستان کے حالات کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور افغانستان سے باہرایک طبقہ اسپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ کہہ دینا کہ پاکستان نے ڈیڑھ انچ کی مسجدبنارکھی ہےیہ درست نہیں ہے اور ہم عالمی اتفاق رائے کا حصہ ہی، ہمارے مقاصد یکساں ہیں۔ خطےمیں کچھ قوتیں امن کے مخالف کام کررہی ہیں، جن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوحہ میں ہمارا وفد آج بھی موجود ہے اور امن کیلئے ہماری کوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی اور ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے۔ افغانستان کا اگر فوجی حل ہوتا تو وہ نکل چکا ہوتا اور افغانستان میں جتنا امن کا عمل بڑھاہےوہ ہماری کوششوں سے بڑھا ہے۔ ہم افغانستان کے تمام  ہمسائیوں سےرابطے میں ہیں اور ہم مل کر ایک مربوط حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔ خطے میں تمام ممالک کو مل کر قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں