کوئٹہ: اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں تقریب منعقد کی گئی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے کیک کاٹا۔
گورنر بلوچستان گورنر ظہور آغا نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور اظہار رائے کا پورا حق دینے کا ضامن ہے۔ تمام اقلیتیں آئندہ بھی ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہے۔
سردار جسبیر سنگھ نے گورنر بلوچستان کا صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔.