تارکین وطن کی بس کھائی میں جاگری پاکستانیوں سمیت 12 افرادجاں بحق

0
138

انقرہ: ترکی میں تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 تارکین وطن جاں بحق اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمیوں کا تعلق پاکستان’ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خررساں ادارے کے مطابق مشرقی پولیس نے بتایا کہ ترکی میں یہ المناک حادثہ ایران کی سرحدکے ساتھ واقع ترکی کے صوبہ وان کے ضلع مرادی میںپیش آیا جہاں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گرگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔

اطلاعات کے مطابق بس میں سوار افراد ترکی کے راستے ایران سے ہوتے ہوئے یورپ اور دیگر مغربی ممالک جارہے تھے۔ بدقسمت بس میں سوار ان تارکین وطن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ مقامی پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں