پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے ضلع ملیر کو بی آر ٹی بنادیا

0
130

کراچی: ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کے ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور اپنے ہی ووٹرز کو تکلیف میں مبتلا کرنے لگے۔

 پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے منتخب نمائندے تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی سے متاثر ہوکر ناقص کارکردگی کا مقابلہ کرنے لگے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے گڑھ ضلع ملیر کی یوسی 8 کے قدیمی گوٹھ نودو جوکھیو میں میت کو قبرستان لے جانے کا رستہ بھی نہیں۔ گوٹھ نودو جوکھیو کے رہائشی اپنے پیاروں کی میتیں تکلیف میں پانی میں ڈوبے کچے اور جھاڑیوں میں ڈھکے چھپے راستوں سے لے جانے پر مجبور ہوگئے۔

کراچی: پیپلز پارٹی کے گڑھ ضلع ملیر کی یوسی 8 کے قدیمی گوٹھ نودو جوکھیو میں میت کو پانی کے نالے کے اندر سے قبرستان لے کر جارہے ہیں

نودو جوکھیو گوٹھ کے رہائشیوں نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بلدیاتی الیکشن میں ضلعی اور مقامی سطح کی یوسی میں کام کی کاکرکردگی کی بنیاد پر ٹکٹ کی منصفانہ تقسیم کی جائے تاکہ ہم جیسے ووٹرز کو پارٹی کی طرف سے ترقیاتی کی سہولت میسر آسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں