پی آئی اے طیارہ حادثہ، پورٹ قاسم کی انجنیئرنگ ٹیم نے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کرلیا

0
52

کراچی: طیارہ حادثہ کا ملبہ ہٹانے میں مدد کیلئے تعینات پورٹ قاسم کی انجنیئرنگ ٹیم نے کام احسن طریقے سے مکمل کرلیا ہے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے تمام اداروں بالخصوص وزیر بحری امور علی زیدی اور ایڈمرل ناصر حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

غلام سرور خان کی جانب سے کور کمانڈر کراچی جنرل ہمایوں، ڈی جی رینجرز سندھ اور ائیر مارشل عباس گھمن کا بھی شکریہ ادا کیا اور پی آئی اے نے پورٹ قاسم اتھارٹی سے وزنی کرنیں اور دیگر مشینری منگوائی تھی۔ پی آئی اے کی مدد کیلئے آرمی میکانائزڈ انجینئرز اور پاک فضائیہ کے دستے بھی موجود رہے اور پی آئی اے نے کرینوں اور وزنی مشینری کو متاثرہ مکانوں کی چھتوں کو نکالنے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طیارے کے مشکل اور وزنی ترین حصے آٹھا لئے گئے۔ گھروں کے درمیان سے جہاز کا پر اور انجن تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں وزنی کرین کی مدد سے نکال لئے گئے اور حادثے کے بعد کئی ٹن وزنی انجن سہہ منزلہ عمارت کی چھت پر پڑا تھا۔

جہاز کا 17 میٹر لمبا اور 5 میٹر چوڑا پر گھر کے اندر دھنسا ہوا تھا۔ پر کو نکالنے سے گھر کے منہدم ہونے کا خدشہ تھا لہذا چھت کو ٹکڑوں کی صورت میں نکالا گیا اور چھت، انجن، پر اٹھانے کیلئے وزنی اور اونچی کرین کی ضرورت پڑی مگر راستہ تنگ، گنجان آباد اور بجلی کی تاروں کی وجہ سے بہت دشواری ہوئی۔ تمام پرزوں کو کراچی ائیرپورٹ پر ایک محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں تحقیقاتی ٹیمیں ان کا جائزہ لیں گی۔

ا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں