کراچی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ریزرو فورس کے 100 فوجی ڈاکٹروں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں لڑائی بند کرنے اور مغویوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ڈاکٹرز نے خط میں کہا ہے کہ بطور میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر کے حلف کے ساتھ ہم ریزرو فورس میں زندگی کے تقدس کو سمجھتے ہیں۔
آئی ڈی ایف کے جذبے اور ڈاکٹر کے حلف کے ساتھ، اور اسرائیلی معاشرے میں باہمی ذمہ داری کے اظہار کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں جبکہ لڑائی جاری رکھنا اور اسرائیلی مغویوں کو بھول جانا ہمارے اقدار کے منافی ہے۔