اسلام آباد: حکومت نے اسلامی سال 42-1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا ہے۔
حکومت پاکستان کے تخفیفِ غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا گیا ہے اور یکم رمضان المبارک سے بینک از خود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔
رویت ہلال کی بنیاد پر ممکنہ طور پر پہلے روزے 14 یا 15 اپریل کو بچت بینک اکاونٹس، منافع اور نقصان میں شریک اکاؤنٹس اور اسی طرح کے دوسرے اکاؤنٹ جس میں اسی ہزار نو سو تینتس روپے ہونگے ، سے زکواۃ کی کٹوتی ہوگی۔