لاہور: محکمہ صحت پنجاب کا لاہور سمیت 7 اضلاع میں سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ڈرمیٹولوجی، ای این ٹی کی اوپی ڈیز 20 اپریل تک بند رہے گی اور اسپتالوں میں دیگر شعبوں کی اوپی ڈیز کھلی رہیں گی۔ 7 اضلاع میں لاہور، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، اور ملتان شامل ہیں۔ 20 اپریل کو کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کیا جائیگا۔