نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و
شمار جاری
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 114 اموات ہوئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک بھر میں مجموعی اموات 15 ہزار 443 ہوگئی ہیں۔ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 018 ہوگئی ہے۔
سندھ میں 4529 اور پنجاب میں 6972 اموات ہوچکیں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 2618 اور اسلام آباد میں 607 اموات ہوگئیں ہیں جبکہ بلوچستان 215 اور گلگت بلتستان 103 اموات ہوئیں ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 399 ہوگئی ہیں۔
سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 750 متاثرین ہیں اور پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 438 رپورٹ ہوئے جبکہ کے پی میں 98 ہزار301 اور بلوچستان میں 20 ہزار 241 ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد میں 65 ہزار 700 اور آزاد کشمیر میں 14ہزار 461 متاثر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 127 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ہزار 660 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔