آئی ایم سی جی آئی ایٹ فور میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کا انعقاد

0
69

اسلام آباد: اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فور میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد ،طالبات نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ اور اخلاق حسنہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فو رمیں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فردوس زہرہ بشیر کی زیرنگرانی عشرہ رحمت العالمین ﷺ کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقادکیا گیا جن میں طالبات اور کالج سٹاف نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ طالبات نے خطاطی، چارٹ نویسی، مضمون نویسی، قراءت اور نعت کے علاوہ سیرت طیبہ ﷺ کے حوالے سے دیگر عنوانات کے ذریعے نبی پاک ﷺکی سیرت پاک اور اخلاق حسنہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔ عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے اختتام پر تذکرہ شان رسالت ﷺ کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف مقابلوں کی پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے رفاہ یونیورسٹی کے حافظ وقاص، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر علی طارق نے بھی خطاب کیا اور سیرت طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں