درندگی کی انتہا، 15 ماہ کا بچہ درندے نے بدفعلی کر کے مار ڈالا

0
140

لاہور: شہر لاہور کے علاقے بادامی باغ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم سفاک ملزمان نے 15 ماہ کے بچے ضمیر کو بدفعلی کا نشانہ بنانا ڈالا۔ جس سے بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے بچے کے والد سادات کالونی کے رہائشی نور خان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف بچے سے بدفعلی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 15 ماہ کا بچہ ضمیر اپنی 13 سالہ بہن عیلمہ کے ساتھ کھانے کی چیز لینے کے لئے دکان پر گیا تھا۔ بچہ، بہن کے ہمراہ گھر واپس آتے ہوئے  چیخیں مار رہا تھا۔ اسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بچے کو چیک کیا اور بتایا کہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں