لاہور: ٹاون شپ کے علاقے پنڈی راجپوتاں میں گلی میں آوارہ کتے نے چھ سالہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔بچے کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ بچے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز نے بچے کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ اش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور صف ماتم بچھ گئی۔