پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا

0
100

راولپنڈی: ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔

خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوۓ تحقیقات اور کاروائی کا حکم دیا تھا۔ ایس ایچ او ائیر پورٹ اور ٹیم نے خاتون پر تشدد میں ملوث ملزم حماد شاہ کو ٹریس کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم رشتہ دار ہے اور مجھے طلاق دلوا کر شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر تشدد کیا۔

ایس پی پوٹھو ہار تصور اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔

سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد قابل برداشت نہیں، ایسے ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں