کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے حوالے سے تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ وہ امتحانی مراکز کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے تحریری طور پر درخواست متعلقہ تھانے میں لازمی جمع کرائیں تاکہ کوئی بھی غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز میں داخل نہ ہو سکے۔
انہوں نے ایک بار پھر امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو کہا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر طلباء و طالبات اور اپنے امتحانی مراکز کے عملے کو موبائل فون، انٹر نیٹ یا کسی بھی قسم کی ڈیوائس استعمال کرنے سے منع کریں۔
یاد رہے کہ بورڈ نے بھی امتحانی مراکز اور طلباء وطالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے رپورٹنگ سیل قائم کیا ہوا ہے۔