سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیر اعظم

0
29

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ اجلاس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، چیرمین نیپرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیولنک، اور سینیر افسران شریک تھے۔

سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو ان تمام اقدامات کے بارے آگاہ کیا جو سرمایہ کاری اور کاروبار میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے لی گئی ہیں۔ ان اقدامات میں قوانین میں ترامیم، ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار میں آسانی، دیگر محکموں سے NOC کے جلدحصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا، غیر ضروری اور پرانے ضابطہ کار میں ترامیم شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کے سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں۔ اس وقت ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے۔ اس استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کے تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور اس ضمن میں طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں