وزیراعظم کے خلاف ہرجانے و ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت پھر ملتوی

0
50

لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کے وزیراعظم کے خلاف ہرجانے اور ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت پھر ملتوی ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل کی درخواست پر 10 ارب مالیت ہرجانے کے دعوی کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور محمد سہیل انجم نے وزیراعظم عمران خان کے وکیل کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی اور وزیراعظم عمران خان کے وکیل کو ایک ہفتے میں وکالت نامہ اور شہبازشریف کی پٹیشنز پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں