بریکنگ نیوز کی دوڑ یا کچھ اور

0
119

رپورٹ: محمد نعمان خان

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز پر بریکنگ نیوز کی دوڑ یا کچھ اور تھی۔ اسی طرح کی نیوز مختلف چینلز پر گردش کرتی رہی جب گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اختتام ہوا تو کچھ بڑے نیوز چینلز نے اپنے زرائع سے خبربریک کردی اور بعد ازاں ایک بڑے نیوز چینل نے اپنی خبر کو اعلامیہ کے مطابق ٹویٹ کردیا۔

جیو نیوز اور 92 نیوز سب سے پہلے کے چکر میں غلط خبر بریک کرتا رہا اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر ٹیکر چلایا کہ ‘وفاقی کابینہ نے 3 جون ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق نہیں کی’۔ کچھ دیر یہ ٹیکر چلنے کے بعد سوشل میڈیا پر توثیق نہ ہونے کی خبر چلا دی اور خبر اسٹیل ملز ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے سے متعلق تھی۔ جس کو اسٹیل ملز کے ملازمین جاننا چاہتے تھے اور وفاقی کابینہ کے اعلامیے سے پہلے خبر چلانے پر ملازمین تذبذب کا شکار رہے۔

 دیگر چینلز نے بھی جیو نیوز کے ٹْیکر چلائے جو بعد میں اعلامیہ جاری ہونے کے بعد تبدیل کردی گئے جس کو ٹویٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں